جنگلی گھوڑا

( جَنْگْلی گھوڑا )
{ جَنْگ (ن غنہ) + لی + گھو (واؤ مجہول) + ڑا }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اردو اسم صفت 'جنگلی' کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم 'گھوڑا' لگنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٣ء میں "عقل و شعور" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - گہرے سرخ یا کتھئی رنگ کا جانور جس کے کان چھوٹے اور دم لمبی ہوتی ہے، یہ تبت کے پہاڑوں پر پندرہ ہزار فٹ اونچائی تک پایا جاتا ہے۔
"چھوٹے کان اور لمبی دم کی وجہ سے اکثر ماہرین فن اس کو جنگلی گھوڑے کے نام سے موسوم کرتے ہیں، لیکن اس کی دم سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ گدھے کے افراد میں سے ہے۔"      ( ١٩٣٢ء، عالم حیوانی، ٦٠٤ )