جنگی بیڑا

( جَنْگی بیڑا )
{ جَن (ن غنہ) + گی + بے + ڑا }

تفصیلات


فارسی سے ماخوذ اسم صفت 'جنگی' کے ساتھ ہندی اسم 'بیڑا' لگنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٣ء میں "صدق البیان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بہت سے جنگی جہاز، سامان جنگ اور بحری فوج سے بدلے ہوئے جہاز، جنگی جہازوں کا سلسلہ۔
"اسپین سے انگلستان پر حملہ کرنے کے لیے . زبردست جنگی بیڑا بھیجا تھا وہ طوفان کی نذر ہو گیا۔"      ( ١٩٤٤ء، تاریخ دستور ہند، ٢ )
  • بَحْری فَوج
  • جَنْگی جہاز