جنگی قیدی

( جَنْگی قَیدی )
{ جَن (ن غنہ) گی + قَے (یائے لین) + دی }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'جنگی' کے ساتھ عربی اسم 'قیدی' لگنے سے مرکب توصیفی 'جنگی قیدی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٧ء "میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - جنگ میں گرفتار ہونے والا شخص۔
"ہم قانونی طور پر جنگی قیدی بن کر . کے زیرکمان آ گئے۔"      ( ١٩٧٧ء، میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا، ٢١٠ )
  • war prisoner