جنگلی بادام

( جَنْگْلی بادام )
{ جَنْگ (ن غنہ) + لی + با + دام }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم صفت 'جنگلی' کے ساتھ فارسی اسم 'بادام' بطور موصوف لگنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٠٧ء میں "مصرف جنگلات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - ایک قسم کا بادام جو خود رو ہوتا ہے اور چھلکا بہت سخت ہوتا ہے۔
"دباغتی چھال کے درخت حسب ذیل ہیں، کاکرا، چادری . جنگلی بادام، جامن۔"      ( ١٩٠٧ء، مصرف جنگلات، ٢٧١ )
  • The wild almond