جنگلی اخروٹ

( جَنْگْلی اَخْروٹ )
{ جَنْگ (ن مغنونہ) + لی + اَخ + روٹ (واؤ مجہول) }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم صفت 'جنگلی' کے ساتھ سنسکرت ہی سے ماخوذ اسم 'اخروٹ' لگنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - یہ درخت ملایا کے ٹاپو سے برصغیر میں لایا گیا ہے، شاخوں پر سفید پھولوں کے گچھے لگتے ہیں گرمی کے موسم میں اس میں پھول آتا ہے اور ساون بھادوں میں پھل لگتے ہیں اکثر کھانے کے کام آتا ہے اس کی گری سے تیل نکلتا ہے۔ (ماخوذ: خزائن الادویہ، 35:2)