جنگ بندی

( جَنْگ بَنْدی )
{ جَنْگ (ن مغنونہ) + بَن + دی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'جنگ' کے ساتھ مصدر 'بستن' سے مشتق صیغۂ امر 'بند' لگا کر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے مرکب 'جنگ بندی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٦٥ء میں "گوریلا جنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - جنگ بند ہونے کی حالت یا کیفیت۔
"یہ جنگ بندی مشہور مشنری مائیکل اسکاٹ کی کوششوں سے عمل میں آئی۔"      ( ١٩٦٥ء، گوریلا جنگ، ١٦١ )