اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم مستعمل ہے ١٨٩٩ء کو "مکتوبات حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - وہ اسٹیشن جہاں مختلف سمتوں سے آنے والی ریل گاڑیوں کا میل ہوتا ہے۔
"پولیس والے ریل میں ایک ڈاکو یا خوفناک مجرم کی طرح ہر جنکشن پر تفتیش حال کرتے تھے۔"
( ١٩١٩ء، آپ بیتی، ١٤ )
٢ - وہ جگہ جہاں دو چیزیں ملیں، مقام اتصال، جوڑ۔
"بالعموم جس جگہ دو نالے ملتے ہیں یعنی عین جنکشن پر جو درخت بلندی پر واقع ہو وہ (سانبھر) سینگ رگڑنے کے کام لایا جاتا ہے۔"
( ١٩٣٢ء، قطب یار جنگ، شکار، ٢٥٤:١ )