جنسیت

( جِنْسِیَّت )
{ جِن + سی + یَت }
( عربی )

تفصیلات


جنس  جِنْسِیَّت

عربی زبان میں اسم 'جنس' کے ساتھ 'یائے مشدد' اور 'ت' بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے 'جنسیت' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٠ء میں "بوستان خیال" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - (ہم) جنس ہونا، ایک نوع یا قسم کا ہونا؛ ایک طبیعت یا طینت ہونا؛ جنس سے اسم کیفیت۔
"تیسری چیز اتحاد جنسیت ہے۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ١٠٢:٣ )
٢ - جنسی کشش اور مرد و زن کے شہوانی تعلقات کا عمل یا علم۔
"فرائڈ کے خیال کے بموجب جنسیت سے جس صورت میں ہم واقف ہوتے ہیں وہ ایک طویل ارتقا کا آخری نتیجہ ہے۔"      ( ١٩٤٥ء، نفسیات جنوں، ٧٠٤ )
  • صِنْفِیَّت
  • A generic quality or state;  correspondence or similarity of kind
  • race
  • or genus
  • homogeneousness