جنس عامل

( جِنْسِ عامِل )
{ جِن + سے + عا + مِل }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جنس' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی اسم صفت 'عامل' لگانے سے مرکب توصیفی 'جنس عامل' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٦ء میں "تاثرات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - عمل کرنے والی ذات، مرد، شخص، مرد ذات۔
"جنس عامل (مرد) اور جنس نازک (عورت) کے مادی فرائض کی تعین اور حد بندی جلد از جلد کر دی جائے۔"      ( ١٩٧٦ء، ملاواحدی، تاثرات، ٣٥٣ )