جنس خام

( جِنْسِ خام )
{ جِن + سے + خام }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جنس' کے ساتھ فارسی اسم صفت 'خام' بطور صفت لگنے سے مرکب توصیفی 'جنس خام' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٩ء میں "چھلنی کی پیاس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - خام مال جس سے دوسری اشیا بنائی جائیں، مثلاً روئی جس سے کپڑا بناتے ہیں۔
 جہاں خارسازی کا ہوتا ہے کام یہ اس کارخانے کی ہیں جنس خام      ( ١٩٥٩ء، چھلنی کی پیاس، ٥٩ )