عقیدت مند

( عَقِیدَت مَنْد )
{ عَقی + دَت + مَنْد }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عقیدت' کے بعد فارسی لاحقۂ صفت 'مند' لگانے سے مرکب 'عقیدت مند' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٩١٤ء کو "سیرۃ النبیۖ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - عقیدت رکھنے والا، معتقد، خلوص و محبت رکھنے والا۔
"نہ جانے یہاں ان کے کتنے شاگرد اور عقیدت مند تھے۔"      ( ١٩٨٥ء، طوبٰی، ٣٤ )
  • Housing firm belief or faith
  • being firmly persuaded;  faithful
  • believing