عقیدت مندانہ

( عَقِیدَت مَنْدانَہ )
{ عَقی + دَت + مَن + دا + نَہ }

تفصیلات


عربی زبان سے اسم اور فارسی سے لاحقۂ صفت ملا کر مرکب 'عقیدت مند' کے بعد 'انہ' بطور لاحقۂ صفت و تمیز لگانے سے مرکب 'عقیدت مندی' بنا۔ اردو میں بطور صفت اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٨٣ء کو "اصناف سخن اور شعری ہیئتیں" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - عقیدت مند کی طرح؛ عقیدت مندی کے ساتھ۔     
"مرثیوں میں بھی مرنے والے کے اوصاف حمیدہ کا ذکر اور اُسے عقیدت مندانہ خراج پیش کیا جاتا ہے۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٨٣ء، اصناف سخن اور شعری ہئیتیں، ٩٣ )