عقل و خرد

( عَقْل و خِرَد )
{ عَق + لو (و مجہول) + خِرَد }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عقل' کے بعد 'و' بطور حرف عطف لگا کر فارسی سے ماخوذ اسم 'خرد' لگانے سے مرکب عطفی 'عقل و خرد' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٩٠ء کو "فسانہ دلفریب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - سوجھ بوجھ، فہم و فراست۔
"انسان خوف کے اندھیارے میں عقل و خرد کی روشنی سے محروم ہو جاتے ہیں۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٨٣٣ )