عقل مندی

( عَقْل مَنْدی )
{ عَقْل + مَن + دی }

تفصیلات


عربی اسم اور فارسی لاحقہ صفت ملا کر مرکب 'عقل مند' کے بعد 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'عقل مندی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٤٣ء کو "غبار خاطر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - دانائی، ہو شمندی، زیر کی، فراست۔     
"ان کہانیوں کے کردار اپنے مسائل کو عقل مندی اور سوچ بچار سے حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٧٨ء، براہوی لوک کہانیاں، ٦ )
  • Intelligence
  • wisdom
  • sound sense
  • sagacity
  • discretion;  practical skill;  cleverness
  • address;  ingenuity
  • adroitness
  • craft