عقل سلیم

( عَقْلِ سَلِیم )
{ عَق + لے + سَلِیم }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عقل' بطور موصوف لگانے کے بعد عربی ہی سے اسم صفت 'سلیم' لگا کر مرکب توصیفی عقلِ سلیم' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٧٣ء کو "عقل و شعور" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - "ذہانت مفید، صحیح الدماغ ہونا، صحیح غوروفکر کا مادہ۔
اس طرف صرف وہی . توجہ کرتے ہیں جن کے دماغ عقل سلیم سے عاری ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٨٤ء، ترجمہ: روایت اور فن، ٤٣ )