عقل داڑھ

( عَقْل داڑھ )
{ عَقْل + داڑھ }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عقل' کے ساتھ ہندی اسم 'داڑھ' لگانے سے مرکب 'عقل داڑھ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٦٧ء کو "نورالٰہدایہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - جبڑے کے سروں کے چار دانت جو جوانی میں نکلتے ہیں (یعنی سیانی عمر میں اور یہی ان کی وجہ تسمیہ بتائی جاتی ہے۔)
"میری عقل داڑھ سیکنڈ ائیر میں نکلی تھی۔"      ( ١٩٨١ء، راجہ گدھ، ١٢٤ )