عقل حیوانی

( عَقْلِ حَیوانی )
{ عَق + لے + حَے (ی لین) + وا + نی }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عقل' بطور موصوف اور عربی ہی سے اسم 'حیوان' کے بعد 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگا کر 'حیوانی' بطور صفت لگانے سے مرکب توصیفی 'عقلِ حیوانی' بنا۔ اردو میں اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٤٨ء کو "اَصول فن قبالت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - وہ عقل جو حیوانات کی فطرت میں داخل ہے؛ مثلاً مچھلی کے بچے کا بن سکھائے تیرنے لگنا، جبلی فراست، طبعی ذہانت۔
"ناچار تن بہ تقدیر پھر اٹکل اور عقل حیوانی سے کام لیتے ہوئے راستہ تلاش کرنا شروع کیا۔"      ( ١٩٧٤ء، ابن بطوطہ کے تعاقب میں، ١٩٧ )
  • Animal instinct