عربی زبان سے مشتق اسم 'عقدہ' کے بعد فارسی صیغہ امر 'کشا' کے بعد 'ئی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب 'عقدہ کشائی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٩٢ء کو "عجائب القصص" میں مستعمل ملتا ہے۔