اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بچھو، کر دم۔
"ان پر خلوص میزبانوں کی تسلیاں رونگٹے رونگٹے پر نیش عقرب کی طرح پڑ رہی تھیں۔"
( ١٩٨٦ء، جوالامکھ، ١٤٥ )
٢ - [ ہیت ] آسمان کا آٹھواں برج جو بچھو کی شکل کا ہے۔ برچھک۔
"خدا نے بارہ برج بنائے: حمل، ثور . میزان، عقرب۔
( ١٩٤٢ء، الف لیلہ ولیلہ، ٥٤٧:٣ )
٣ - [ اسپ بانی ] وہ ٹپل (پیشانی پر سفید بالوں کا بڑا نشان) جس کے اندر چند بال گھوڑے کے جسم کے بالوں کے ہمرنگ ہوں، ایسا نشان ستارے کی طرح منحوس خیال کیا جاتا ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 25:5)
"ٹپل میں اگر چند بال گھوڑے کے جسم کے ہمرنگ ہوں تو اس کو عقرب کہتے ہیں۔"
( ١٨٤٥ء، مجمع الفنون (ترجمہ)، ٣٨ )
٤ - [ مہرکنی ] مہر کنی کے چرخ کے برمے کی کھونٹیاں جن کا اوپر کا سِرا چھلے دار بچھو کی دم کی وضح کا ہوتا ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 177:4)
٥ - گھڑی کی سوئی۔
"دھوپ گھڑی میں ظاہری وقت دھات کی ایک ایسی سلاخ کے سایہ سے معلوم ہوتا ہے جو افقی سطح مستوی پر گڑی ہوتی ہے، اس سلاخ کو دھوپ گھڑی کا عقرب یا میل کہتے ہیں۔"
( ١٨٩٤ء، علم ہئیت، ٢١٤ )
٦ - [ طب ] ایک درخت کی چھال یا پھلی سے حاصل ہونے والا سیاہی مائل منجمد مادہ جو دوا کے طور پر استعمال ہوتا ہے، رسوت۔
"عقرب (ء) رسونت (ہ)۔"
( کلید عطاری، ٧٧ )
٧ - [ کنایۃ ] لڑائی جھگڑا کرنے والا، جھگڑالو، مفسد۔ (ماخوذ: نوراللغات)