عفیفہ

( عَفِیفَہ )
{ عَفی + فَہ }
( عربی )

تفصیلات


عفف  عَفِیف  عَفِیفَہ

عربی زبان سے مشتق اسم 'عفیف' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ تانیث لگا کر 'عفیفہ' بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٠٥ء کو "آرائش محفل" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مؤنث - واحد )
١ - باعصمت، پاک دامن، پارسا عورت۔
"ایک عفیفہ اور پاک دامن مومنہ کو کسی کی دعائے مغفرت کی ضرورت ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، حیاتِ جوہر، ١٩٠ )