عظیم المرتبت

( عَظِیمُ الْمَرْتَبَت )
{ عَظی + مُل (ا غیر ملفوظ) + مَر + تَبَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی سے مرکب توصیفی ہے۔ عربی زبان سے مشتق اسم صفت 'عظیم' کے بعد 'ال' بطور حرف تخصیص لگا کر عربی ہی سے اسم 'مرتبت' بطور موصوف لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٥٨ء کو "شاد کی کہانی شاد کی زبانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - بڑے رتبے والا، اونچے درجے والا، بلند مرتبہ۔
"اقبال ایک عظیم المرتبت شاعر ہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، مطالعۂ اقبال کے چند پہلو، ٨ )