عظیم الشان

( عَظِیمُ الشّان )
{ عَظی + مُش (ا، ل غیر ملفوظ) + شان }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عظیم' کے بعد 'ال' بطور حرف تخصیص لگا کر عربی ہی سے اسم 'شان' لگانے سے مرکب توصیفی 'عظیم الشان' بنا۔ اس طرح 'عظیم' صفت اور 'شان' موصوف ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٩٨ء کو "سرسید، مضامین" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - بڑی شان و شکوہ والا،، بڑے مرتبے کا، بہت شاندار۔
"امید ہے کہ عظیم الشان جلسہ ہو گا۔"      ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ٨٤ )
  • of high station or dignity;  magnificent
  • splendid;  very large or lofty (building or trees)