عظمت رفتہ

( عَظَمَتِ رَفْتَہ )
{ عَظَمَتے + رَف + تَہ }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عظمت' کے آخر پر کسرۂ صفت لگانے کے بعد فارسی مصدر 'رفتن' سے صیغہ حالیہ تمام 'رفتہ' لگانے سے مرکب توصیفی 'عظمتِ رفتہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٨٠ء کو 'وارث' میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - ماضی کی شان و شوکت۔
"ہم اپنی تاریخ واسلاف، عظمت رفتہ اور روایات وغیرہ کا ڈھنڈورا تو بہت پیٹتے ہیں۔"      ( ١٩٨٠ء، وارث، ٦ )