عطارد

( عُطارِد )
{ عُطا + رِد }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ ہیت ]  دوسرے فلک پر ایک سیارہ جس کو دبیزِ فلک اور منشی فلک بھی کہتے ہیں، علم و عقل کو اس سے متعلق سمجھا جاتا ہے، ہندی میں اسے بدھ کہتے ہیں۔ (انگریزی: Mercury)۔
 اپنا علم ہے چاند ستاروں سے بھی بلند اب ہم کو دیکھتے ہیں عطارد ہو یا سماک      ( ١٩٨٢ء، آنکھیں ترستیاں ہیں، ٣٠ )
٢ - [ کیمیا گری ]  ایک دھات، جست۔ (ماخوذ: فرہنگ آصفیہ؛ نوراللغات، علمی اردو لغت)۔
  • بُدھ
  • The planet Mercury