عصر حاضر

( عَصْرِ حاضِر )
{ عَص + رے + حا + ضِر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عصر' بطور موصوف لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم صفت 'حاضر' لگانے سے مرکب توصیفی 'عصر حاضر' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٣٥ء کو "بالِ جبریل" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف زماں ( مذکر - واحد )
١ - موجودہ زمانہ، دور حاضر۔
"ہر شاعر خود کو عصرِ حاضر کا ترجمان کہتا ہے۔"      ( ١٩٨١ء، حصار انا، ١٠ )
  • Present age