بایں

( بَاِیْں )
{ بَ + اِیْں }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم اشارہ 'بایں' کے ساتھ حرف جار 'بَ' لگنے سے 'یایں' مرکب بنا اور بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ فارسی سے اردو میں ماخوذ ہے اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٨٨٦ء میں "دستور العمل مدرسین" میں مستعمل ہے۔

متعلق فعل
١ - اس کے ہوتے ہوئے، اس کے باوجود، موخرّالذکر کے ساتھ۔
"بہ ایں دلربائی اپنے عقائد کے لحاظ سے سخت بدمذہب۔"      ( ١٩١٥ء، فلسفۂ اجتماع، ٧ )