عربی زبان سے مشتق اسم 'عشق' بطور موصوف کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم صفت 'مجاز' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ صفت لگا کر 'مجازی' لگانے سے مرکب توصیفی 'عشق مجازی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٠ء کو "الماس درخشاں" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - دنیوی محبوب یا معشوق کی محبت، عشقِ حقیقی کا نقیض۔
"جس کے لیے انسان پیدا ہوا ہے یعنی عشق، اس سے میں اب تک نا اشنا رہا، عشق مجازی کی بھی کوشش کی لیکن تھوڑے ہی دنوں میں طبیعت اکتا گئی۔"
( ١٩٤٧ء، فرصت، مضامین، ١٣٩:٣ )