عشرت خانہ

( عِشْرَت خانَہ )
{ عِش + رَت + خا + نَہ }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عشرت' کے ساتھ فارسی 'خانہ' لگانے سے مرکب 'عشرت خانہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٧٦ء کو "تار گریبان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مذکر )
١ - عیش و نشاط کا گھر، وہ مکان جہاں فرحت و انبساط کا سامان مہیا ہو۔
 اک خون سا برسا دولت کے گل پوش حسیں کا شانوں پر اک آگ سی لپکی مہبا میں ڈوبے ہوئے عشرت خانوں پر      ( ١٩٧٦ء، جان نثار اختر، تارگریباں، ٦٧ )
  • A house of pleasure
  • a place of entertainment