عشر عشیر

( عُشْرِ عَشیِر )
{ عُش + رے + عَشیِر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عشر' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے سے کے بعد عربی ہی سے اسم صفت 'عشیر' لگانے سے مرکب 'عشر عشیر' بنا۔ اردو میں بطور اسم نیز صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
١ - دسویں حصے کا دسواں حصہ، سواں حصہ، مجازاً تھواڑ سا حصہ، بہت ہی کم۔
"آدھی رات ہو چکی تھی لیکن ابھی تک میری سکریپ بک کا عشر عشیر بھی ختم نہ ہوا تھا۔"      ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٢٩٣ )
  • The tenth of a tenth
  • a hundredth part;  (fig.) very little