عشر

( عُشَر )
{ عُشَر }
( عربی )

تفصیلات


عشر  عُشَر

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - دسواں، دہم، دسواں حصہ۔
"جو نصف ثلث، ربع . عشر وغیرہ ہیں۔"      ( ١٨٥٦ء، فوائد الصبیان، ٢١ )
٢ - [ شرح ]  زرعی پیداوار کا دسواں حصہ جو اسلامی حکومت وصول کرتی ہے۔
"اس کو لگان آبیانہ محصول کے علاوہ اب عشر کی رقم بھی ادا کرنی ہوتی ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، سندھ اور نگاہ قدرشناس، ٢٢ )
  • a tenth part