فارسی زبان کے لفظ 'دم' کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ حرف اضافت 'کا' لگا کر آخر پر فارسی سے اسم جامد 'مہمان' لگایا گیا ہے۔ اس طرح یہ مرکب اضافی بنا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٣٨ء کو "چمنستان سخن" میں مستعمل ملتا ہے۔