دم دار ستارہ

( دُم دار سِتارَہ )
{ دُم + دار + سِتا + رَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم جامد 'دم' کے ساتھ فارسی مصدر 'داشتن' سے فعل امر 'دار' بطور اسم فاعل لگایا گیا ہے۔ اس طرح ایک مرکب 'دم دار' اسم صفت بنا جس کے ساتھ فارسی سے اسم جامد ستارہ بطور موصوف لگا کر مرکب توصیفی بنایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٩٥ء کو "دیپک پتنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - [ ہیئت ]  وہ سیارہ جس کے پیچھے روشن لکیر نظر آتی ہے اور جو اپنے دائرہ نما مدار میں گردش کرتا ہے، جھاڑو تارا۔
"یہ ایک منحوس دمدار ستارے کی طرح میرے تعاقب میں ہے۔"      ( ١٩٨٠ء، دیوار کے پیچھے، ٢٣١ )
  • A comet