باجلاس

( بَاِجْلاس )
{ بَ + اِج + لاس }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ حاصل مصدر 'اجلاس' کے ساتھ فارسی حرف جار 'بَ' بطور سابقہ لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں تحریری طور پر ١٨٩٨ء میں "مجموعہ ضابطہ فوجداری جدید" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - عدالت میں، عدالت کی حیثیت سے، پیشی میں؛ مجلس میں، جلسے میں۔
"باجلاس کونسل لکھا ہوا آرڈیننس ہے۔"      ( ١٩٣٧ء، دنیائے تبسم، ٦٤ )