دن رہے

( دِن رَہے )
{ دِن + رَہے }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے اسم جامد 'دن' کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ مصدر 'رہنا' سے حالیہ تمام 'رہا' کے ساتھ یائے امالہ لگا کر لگایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٨٦ء کو "انشائے سرور" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - شام سے پہلے، اس وقت جب کہ تھوڑا دن باقی ہو، دن میں۔
"اور اپنے رب کی بہت یاد کر اور کچھ دن رہے اور تڑکے۔"      ( ١٩٢١ء، احمد رضا خاں بریلوی، القرآن الحکیم، ترجمہ، ٨٨ )