دو شنبہ

( دو شَنْبَہ )
{ دو (و مجہول) + شَم (م بشکل ن) + بَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت عددی 'دو' کے ساتھ فارسی سے ہی اسم جامد 'شَنْبَہ' لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٥٧٨ء کو "خوب ترنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - یک شنبہ، اتوار کے بعد آنے والا دن، پیر، سوموار۔
"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ربیع الاول کی آٹھ تاریخ دوشنبہ کے روز دوپہر کے وقت قبا . پہنچے۔"      ( ١٩٦٣ء، محسن اعظم اور محسنین، ٤٣ )
  • Monday