دوعالم

( دوعالَم )
{ دو (و مجہول) + عا + لَم }

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم صفت عددی 'دو' کے ساتھ عربی زبان سے لفظ 'عالم' لگا کر مرکب عددی بنایا گیا ہے۔ اس میں 'دو' عدد اور 'عالم' معدود ہے۔ اردو میں ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ
١ - دنیا و عقبی، دو جہاں۔
 وہ سمجھتی ہے زمانہ ہے زمانہ اس کا حاصل بزم دو عالم ہے فسانہ اس کا      ( ١٩٤٣ء، نبض دوراں، ٢٦ )