باعتبار

( بَاِعْتِبار )
{ بَ + اِع + تِبار }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ حاصل مصدر 'اعتبار' کے ساتھ فارسی حرف جار 'بَ' بطور سابقہ لگانے سے 'باعتبار' بطور مرکب مستعمل ہوا۔ اردو میں ١٨٩٢ء میں "اصول نظائر شرع محمدی" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - (کسی خاص) لحاظ سے یا نقطہ نگاہ سے۔
"عورتوں کو چاہیے کہ وہ باعتبار تعلیم کے ناقص نہ ہوں۔"      ( ١٩٢١ء، فغان اشرف، ٤٠ )
  • in respect (of)
  • by reason (of)
  • in consideration (of)
  • in virtue (of);  according (to)
  • agreeably (to)