دو قدم

( دو قَدَم )
{ دو (و مجہول) + قَدَم }

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم صفت عددی 'دو' کے ساتھ 'قدم' عربی زبان سے اسم مشتق بطور معدود لگایا گیا ہے۔ اس طرح یہ مرکب عددی ہے اردو میں سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "ضمیمہ قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - چند قدم، تھوڑی دور، قریب، نزدیک۔
"ایک تیسرا سپاہی بھی اترا تھا وہ لنگڑاتا ہوا قصبے میں پھر رہا تھا دو قدم چل کر رک جاتا۔"      ( ١٩٨٢ء، انسانی تماشا، ١٩٨ )