صفت ذاتی
١ - دوغلا، منافق، دو طرف رہنے والا شخص، مکار شخص۔
"حجاج ابن زبیر . نے عاصم سے کہا کہ اے دو رخے! کیا تو نے نجدہ سے بعیت کرلی ہے۔"
( ١٩٦٥ء، خلافت بنوامیہ (ترجمہ)، ٢٥٣:١ )
٢ - دونوں طرف یکساں چہرہ یا کیفیت رکھنے والا۔
"سورج کی مورت سونے کی ڈھلی ہوئی تھی۔ ایک آدمی گھوڑے پر سوار، دورخا چہرہ، دونوں سروں پر تاج۔"
( ١٨٧٢ء، سخندان فارس، ١٠٣:٢ )
٣ - دو رویہ، دو طرفہ، دو رخ والا۔
"ان میں پودوں کے اجسام ہمیشہ دو رخ ہوتے ہیں۔"
( ١٩٧٠ء، برائیو فائیٹا، ١١ )
٤ - دو طرح کا، دو قسم کا، مبہم، منافقانہ۔
"اپنا یہ دورخا اصول منوانے کے لیے بھارتی نیتاؤں نے اپنی فوجی طاقت استعمال کی۔"
( ١٩٦٦ء، ساقی، کراچی، ستمبر، ١٤١ )
٥ - [ پارچہ بافی ] دو مختلف رنگوں کے تانے اور بانے سے بنا ہوا کپڑا جس کی سطح پر روشنی میں دو رنگی موج دکھائی دے عام طور سے سرخ اور سبز تانے بانے کا پسند کیا جاتا ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 72:2)