صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - دو دھار یا باڑھ والا (خنجر، تلوار، یا کوئی اور آلۂ ضرب)۔
کہنے لگا یہ ہنس کر تم ہو وہی مسلماں دنیا میں جن کا خنجر مشہور ہے دو دھار
( ١٩٣٨ء، ظریف، کلیات، ١٧٠ )
٢ - وہ جگہ جہاں دو دریا چلیں یا دریا کی شاخیں دو ہو جائیں۔ (نوراللغات)
٣ - ایک قسم کا تھوہڑ جس کی شاخ دہری ہوتی ہے۔
"اس پر ایک باڑھ خار دار درختوں کی ہے جیسے ناگ پھنی، دو دھارا، تدھارا، ہاتھی چنگھاڑ۔"
( ١٩٣١ء، بہرام کی رہائی، ١٦٥ )
٤ - [ سپہ گری ] ایک داؤ جس میں حریف اپنے مدمقابل کے گلے اور چھاتی پر لیٹ کر دونوں ٹانگوں سے وار کرتا ہے۔
"اگر دو دھارا گرے تو اپنے دونوں پیر ملا کے گودے اور حریف کے بائیں جانب جا بیٹھے پھر اپنا سیدھا پیر اس کے بائیں ہاتھ پر مارے۔"
( ١٩٢٥ء، فن تیغ زنی، ٥٠ )