دوسالہ

( دوسالَہ )
{ دو (و مجہول) + سا + لَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اس صفت عددی 'دو' کے ساتھ 'سال' لگا کر آخر پر 'ہ' بطور لاحقۂ صفت لگائی گئی ہے۔ اردو میں ١٩٦٦ء کو "مبادی نباتیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - دو برس کا، دو برس کی عمر۔
"رواج کے مطابق ان سب مرکبات کو واو کے ساتھ ہی لکھا جائے گا ایسے کچھ مرکبات یہ ہیں دوراہا، دورنگا، دورنگی، دو رویہ، دو سالہ۔"      ( ١٩٧٤ء، اردو املا، ٢٦٢ )
٢ - [ کاشت کاری ]  وہ زمین جو دو برس بوئی گئی ہو۔ (نوراللغات)
٣ - [ نباتیات ]  ایسا پودا جو دو برس زندہ رہے یا دوسرے برس پھولے یا پھلے۔
"دوسالہ:۔ یہ پودے دو سال تک زندہ رہتے ہیں۔"      ( ١٩٦٦ء، مبادی نباتیات، ٤٥:١ )
٤ - [ سیاسیات ]  ہر دو برس بعد ہونے والا۔ (ماخوذ: اصطلاحات سیاسیات، 43)