صفت ذاتی
١ - دو شاخ کا، دو شاخوں والا، غلیل کی شکل کا؛ ایسی شکل کا جس میں ایک اصل سے دو فرعیں یا سلسلے مختلف سمتوں میں نکلیں۔
"جن . کاربن ایٹموں کی رنجیری ساخت دو شاخہ ہوتی ہے ان کے نام سے پہلے لفظ نیو (Neo) کا اضافہ کر دیتے ہیں۔"
( ١٩٨٥ء، نامیاتی کیمیا، ظہیر احمد، ١٠٩ )
٢ - وہ لکڑی جس میں دو شاخیں ہوں۔
"چاہ کے کنارے پر ایک لکڑی دوشاخہ گاڑتے ہیں۔"
( ١٨٤٦ء، کھیت کرم، ٤٤ )
٣ - ایک عمودی دستے کے اوپر دوشاخوں والی مشعل جس میں زیادہ روشنی کے لیے دو شعلے جلتے ہیں۔
"چچا کے ٹھیئے پر دوشاخہ جل رہا تھا۔"
( ١٩٦٢ء، ساقی، جولائی، ٤٨ )
٤ - شمع دان جس میں دو شمعیں روشن کی جاتی ہیں۔
"جگہ جگہ نئی وضع کے یک شاخوں دو شاخوں اور فانوسوں میں . کافوری شمعیں روشن ہیں۔"
( ١٩٢٢ء، انار کلی، ١٠٥ )
٥ - دولخت، دو حصوں میں منقسم۔
"یہ کوچہ یہاں سے شروع ہو کر تھوڑا سا اندر سیدھا چل کر جنوب مغرب کی طرف آڑا ہو گیا اور تقریباً ڈھائی سو درعہ تک پہنچ کر دو شاخہ ہو گیا تھا۔"
( ١٩٧١ء، اردو مصدر نامہ، ١٠ )