دو ایک

( دو ایک )
{ دو (و مجہول) + ایک (ی مجہول) }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ لفظ 'دو' کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم صفت عددی 'ایک' لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٨٠١ء کو "باغ اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت مقداری
١ - چند، تھوڑے سے، کئی، کچھ، ایک دو۔
"ہم تو پردیسی ہیں دو ایک دن میں واپس چلے جائیں گے۔"      ( ١٩٨٢ء، ہند یاترا، ٢٥١ )
٢ - دو تا چار برس کی عمر کا گھوڑا۔
"گھوڑا . دو برس سے گزر کر چار برس کی عمر تک دو ایک کہلاتا ہے۔"      ( ١٨٧٢ء، رسالہ سالوتر، ٧١ )
  • one or two
  • few