پراکرت زبان سے ماخوذ فعل 'ڈھلنا' سے حالیہ ناتمام 'ڈھلتی' (جو بطور اسم بھی استعمال ہوتا ہے) کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'جوانی' ملانے سے مرکب توصیفی بنا (ڈھلتی صفت اور جوانی موصوف)۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٤ء کو "اودھ پنچ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔