عربی زبان سے ماخوذ اسم حق کے ساتھ فارسی حرف جار 'بَ' بطور سابقہ لگانے سے 'بحق' مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے اور گاہے بطور اسم صفت بھی مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء میں حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
"وہ آپ کو تاؤ دلانے کے لیے لاکھ برا بھلا کہے . حرکت نہ کیجیے، منہ سے ہو سکے تو ڈانٹتے رہیے، لیکن حرکت کی نہیں کہ آپ بحق گورنمنٹ ضبط۔"
( ١٩٤٠ء، مضامین ملا رموزی، ٨١ )