بحیثیت

( بَحَیثِیَّت )
{ بَحَے (ی لین) + ثی + یَت }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حیثیت' کے ساتھ فارسی حرف جار 'ب' بطور سابقہ لگنے سے 'بحیثیت' مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٥٤ء میں ماہنامہ 'کوہ نور' میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - اعتبار سے، لحاظ سے، طور پر۔
"یہ خطیب بحیثیت فن نفسیات کے مبادیات سے بھی گوش آشنا ہوتا۔"      ( ١٩١٥ء، فلسفۂ اجتماع، ١٨٣ )