ڈھکی

( ڈَھکّی )
{ ڈَھک + کی }
( مقامی )

تفصیلات


مقامی زبانوں میں استعمال ہونے والا اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ دخیل ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦١ء کو "برف کے پھول" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : ڈَھکِّیاں [ڈَھک + کِیاں]
جمع غیر ندائی   : ڈَھکِیوں [ڈَھک + کِیوں (و مجہول)]
١ - "پہاڑ کی ڈھال جس سے ہو کر لوگ چڑھتے اُترتے ہیں۔"
"ایک بار ڈھکی چڑھ کر . سستانے کے لیے . قہر گئی تھی۔"      ( ١٩٦١ء، برف کے پھول، ١٩ )