ڈھونا

( ڈھونا )
{ ڈھو (و مجہول) + نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


دھو  ڈھونا

سنسکرت زبان کے لفظ 'دھو' سے ماخوذ 'ڈھو' کے آگے 'نا' بطور لاحقۂ مصدر لگانے سے بنا۔ جو اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور فعل استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل متعدی
١ - بوجھ اٹھانا، وزنی سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا، حمالی کرنا۔
"وہ پتھر اٹھا کر لاتا مٹی ڈھوتا کبھی کوئی اور کام کر دیتا۔"      ( ١٩٨٥ء، روشنی، ٥٢٠ )
٢ - اٹھانا، قبول کرنا۔
 زمین آسماں اس کو نہیں چھو سکے قبول اس امانت کو نہیں کر سکے      ( ١٦٨٢ء، رضوان شاہ روح افزا، ٢ )
٣ - چوری سے لے جانا، اٹھا لے جانا۔ (فرہنگِ آصفیہ؛ جامع اللغات)
  • to take or bear up (a load)
  • to carry
  • remove.