اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - مٹی کا ٹکڑا، پتھر یا اینٹ وغیرہ کا چھوٹا ٹکڑا، کلوخ، غلہ۔
"زمین میں ہل بہت گہرا چلائیے اگر ڈھیلے زیادہ بڑے ہوں تو رولر چلا کر انہیں توڑیں۔"
( ١٩٧٦ء، گنے کی کاشت، ٥ )
٢ - مردم چشم، آنکھ کی پتلی۔
"اپنی ایک آنکھ کا ڈھیلا اپنی ہتھیلی پر رکھ کر حضور اکرمۖ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔"
( ١٩٨٥ء، روشنی، ٤٣٣ )
٣ - سونے چاندی کا ڈلا۔ (نوراللغات)
٤ - گُڑ نمک وغیرہ کا جما ہوا ٹھوس ٹکڑا۔
"کپڑے دھونے کے لئے کام میں آنے والی ازکار رفتہ سجّی کے ڈھیلے میں بھی مل جاتے ہیں۔"
( ١٩٨٧ء، صحیفہ، جولائی تا ستمبر، ٥٥ )