ذات اقدس

( ذاتِ اَقْدَس )
{ ذا + تے + اَق + دَس }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے اسم جامد 'ذات' کو کسرۂ صفت کے ذریعے عربی ہی سے مشتق صفت 'اقدس' کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا۔ (ذات : موصوف اور اقدس : صفت)۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٨٥ء کو "طوبٰی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - نہایت مقدس ہستی، حد درجہ پاکیزہ ذات۔
"حضور اکرمۖ کی ذاتِ اقدس سے انہیں بے انتہا عقیدت تھی۔"      ( ١٩٨٥ء، طوبٰی، ٦٦ )